تتلے عالی:سگریٹ نہ دینے پر 3 افراد کا دکاندار اور بچوں پر تشدد
تتلے عالی(نامہ نگار )مرالی والا میں سگریٹ نہ دینے پر تین افراد نے دکاندار، بیٹے اوربیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
نواحی علاقہ مرالی والہ میں عباس علی کی کریانہ دکان پر سفیان دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آیا سگریٹ مانگا،دکاندار نے کہا کہ سگریٹ نہیں ہیں جس پر ملزموں نے ڈنڈوں سے عباس کو تشدد کا نشانہ بنایا بیٹا صدام اور بیٹیاں چھڑانے کیلئے آئیں ان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments