شکر گڑھ میں ستھرا پنجاب کا تحصیل منیجر رشوت لیتے گرفتار
خضر جمال نے ملازمت پر بحال کرانے کیلئے 50 ہزار روپے لئے ، مقدمہ درج
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ رانا مبشر علی کی شکرگڑھ میں ٹریپ ریڈ ،تحصیل منیجر ستھرا پنجاب 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب لاہور اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ہدایات پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ/ نارووال رانا مبشر علی نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں شکرگڑھ میں کامیاب ٹریپ ریڈ کرتے ہوئے خضر جمال تحصیل منیجر ستھرا پنجاب شکرگڑھ کو مبینہ طور پر50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا ۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے 50 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے گئے ۔الزام ہے کہ مذکورہ رقم شکایت کنندہ کو ملازمت پربحال کر انے کے عوض وصول کی گئی۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نارووال نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments