گھر کے باہر بندھا دو لاکھ مالیت کا بچھڑا چوری

گھر کے باہر بندھا دو لاکھ  مالیت کا بچھڑا چوری

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گھر کے باہر بندھا 4 من وزنی سرخ رنگ کا بچھڑا چور لے گئے ، جس کی مالیت 2 لاکھ 10 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔

 تھانہ سٹی کے علاقہ چاہ لوہار والا کے رہائشی محمد فاروق گٹ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس نے اپنا 4 من وزنی سرخ بچھڑا، مالیتی 2 لاکھ 10 ہزار روپے گھر کے باہر باندھا اور نماز پڑھنے چلا گیا۔ واپس آیا تو بچھڑا اپنی جگہ موجود نہیں تھا، جسے چور مبینہ طور پر چرا کر لے گئے ۔ پولیس سٹی کوٹ ادو نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...