ٹریفک حادثات، خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی
وہاڑی(خبرنگار)ٹریفک کے دو مختلف حادثا ت میں خاتون سمیت 5افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق وہاڑی بورے والا روڈ پر 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔ دوسرے حادثے میں جملیرا روڈ پر 2موٹر سائیکلوں کے تصادم کے باعث 2 افراد شدید زخمی ہوئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کردیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments