جعلی پیکنگ میں غیر معیاری نمک کی فروخت، یونٹ سیل
وہاڑی(خبرنگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے غیر معیاری نمک کی جعلی پیکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رحمانیہ کالونی میں گلزار ہسپتال کے قریب ایک سالٹ یونٹ کو چیک کیا۔
جہاں نمک میں آئیوڈین کی کمی پائی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم کے مطابق یونٹ میں آئیوڈین سے محروم غیر معیاری نمک معروف برانڈز کے نام سے جعلی پیکنگ کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جارہا تھا۔ کارروائی کے دوران 4من سے زائد غیر معیاری نمک ضبط کرلیا گیا جبکہ جعل سازی میں ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پروڈکشن یونٹ کو اصلاحی اقدامات مکمل ہونے تک بند کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments