وکیل کے دلائل پر اپیل خارج مدعا علیہان کے حق میں فیصلہ

وکیل کے دلائل پر اپیل خارج  مدعا علیہان کے حق میں فیصلہ

وہاڑی(خبرنگار) سینئر قانون دان چودھری عثمان غنی ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے سیشن جج محمد عباس نے اعجاز بنام محمد اقبال وغیرہ کیس میں اپیل خارج کردی۔

 تفصیلات کے مطابق اعجاز وغیرہ نے چک نمبر 7ڈبلیو بی وہاڑی میں واقع 13 کنال 10مرلہ رقبے کے انتقالات تملیک کو چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ دائر کیا تھا۔ مذکورہ انتقالات نانی اور والدہ کی جانب سے 1988 میں کیے گئے تھے ۔ مدعا علیہان کی جانب سے چودھری عثمان غنی ایڈووکیٹ نے ٹرائل کورٹ میں مقدمہ کی پیروی کی، جس پر عدالت نے دعویٰ خارج کردیا تھا۔ بعدازاں مدعیان نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔ اپیل کی سماعت کے دوران چودھری عثمان غنی ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔ ، جن سے اتفاق کرتے ہوئے فاضل سیشن جج محمد عباس نے اپیل خارج کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...