بلاول بھٹو جمہوری جدوجہد کی توانا آواز ، شیخ راشد اکرام

بلاول بھٹو جمہوری جدوجہد  کی توانا آواز ، شیخ راشد اکرام

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن شیخ راشد اکرام نے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان نسل کی امید اور جمہوری جدوجہد کی توانا آواز ہیں۔

 صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے جمہوری مشن کو آگے بڑھانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی جدوجہد قابل قدر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوریت، آئین اور عوام کے بنیادی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ شیخ راشد اکرام نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو زرداری کو صحت، سلامتی اور درازی عمر عطا فرمائے اور انہیں ملک و قوم کی خدمت کی مزید توفیق دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...