طلبہ کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی مثبت اقدام ، شاہد اقبال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری و ماہر قانون دان چودھری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے پنجاب کے طلبہ کو الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ کو سفری سہولیات کی فراہمی ایک مثبت قدم ہے۔
جس سے نوجوانوں کو تعلیمی اداروں تک آمدورفت میں سہولت ملے گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ کے اخراجات ایک بڑا مسئلہ ہیں، ایسے میں الیکٹرک بائیکس کی فراہمی سے انہیں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد مل سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments