ستھرا پنجاب پراجیکٹ میلسی میں صفائی کا نظام بہتر
میلسی (نامہ نگار) ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت تحصیل میلسی میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔
جس کے لیے 1200 سے زائد ورکرز شہر اور دیہی علاقوں میں کوڑا کرکٹ اٹھانے اور صفائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ متعلقہ عملہ مختلف علاقوں میں محنت اور ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہا ہے ۔ پراجیکٹ کے باعث شہر کے ساتھ دیہی علاقوں میں بھی صفائی کے نظام میں بہتری آئی ہے ۔ شہریوں کی جانب سے صفائی سے متعلق شکایات موصول ہونے پر ان کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جاتے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لیے شکایات درج کرانے کے نمبرز مختلف مقامات پر نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے گئے ہیں۔ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے افسران اور عملے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں کا کوڑا گلیوں، سڑکوں اور شاہراہوں پر پھینکنے کے بجائے ڈسٹ بن میں جمع کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments