نوجوان وکلا ئکو سازگار ماحول اور رہنمائی دینا ضروری ، صدف عادل
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے رکن و چیئرمین ٹائیگرز فورم چودھری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوان وکلا ئنظام انصاف کا اہم حصہ اور ملک کا مستقبل ہیں، انہیں پیشہ ورانہ میدان میں آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول، مناسب رہنمائی اور ضروری سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے وکلا کو سینئر وکلا کی رہنمائی اور تجربات سے استفادہ کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں تاکہ وہ قانون کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان وکلا آئین، قانون اور انصاف کی بالادستی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ چودھری محمد صدف عادل جٹ نے کہا کہ بار اور بینچ کے درمیان بہتر روابط، وکلا کے مسائل کا بروقت حل اور نوجوان وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ نوجوان وکلا کے جائز مسائل کے حل اور ان کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ہر ممکن آواز بلند کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments