وہاڑی پولیس کی کارروائیاں‘ لاپتہ بچہ اور بچی بازیاب

وہاڑی پولیس کی کارروائیاں‘ لاپتہ بچہ اور بچی بازیاب

چوری شدہ جانوروں کی 2لاکھ 40ہزار کی رقم برآمد ‘متاثرہ خاندان کے حوالے

وہاڑی(خبرنگار) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر ضلعی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 2 ماہ سے لاپتہ بچے کو کراچی سے ٹریس کرکے بحفاظت بازیاب کرلیا، سکول سے واپسی پر راستہ بھولنے والی بچی کو تلاش کرکے ورثا کے حوالے کردیا جبکہ چوری شدہ جانوروں کی مالیت 2 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد کرکے متاثرہ خاندان کو واپس کردی۔ پولیس تھانہ سٹی بورے والا نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے بچے عبدالہادی کو کراچی سے ٹریس کرکے بازیاب کیا۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچے کو اس کے والد محمد ثاقب کے حوالے کردیا گیا۔ سابق سٹی کونسلر چوہدری نعیم شان ارائیں اور بچے کے والد نے ایس ایچ او تھانہ سٹی بورے والا راؤ یاسر نواز اور پولیس ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ دوسری کارروائی میں تھانہ ٹبہ سلطانپور پولیس نے کھلی کچہری میں شہناز بی بی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ جانوروں کی مالیت 2 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد کرکے اس کے بیٹے اور مقدمہ کے مدعی محمد مدثر کے حوالے کردی۔ خاتون کے مطابق جانور بیٹی کے جہیز کیلئے پالے تھے ۔ علاوہ ازیں ردا اسکواڈ وہاڑی نے تھانہ دانیوال کے علاقے میں سکول سے واپسی پر راستہ بھولنے والی بچی ارفع کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔ ڈی پی او تصور اقبال نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...