خانیوال‘واسا کی غفلت‘ بلاک IIمیں سیوریج کا نظام تباہ

خانیوال‘واسا کی غفلت‘ بلاک IIمیں سیوریج کا نظام تباہ

سرکاری سکول کے باہر گندا پانی جمع، طلبہ، اساتذہ اور شہری کا گزرنا محال

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)بلاک نمبر 2 میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث سرکاری سکول کے باہر گندا پانی جمع ہوگیا، جس سے طلبہ، اساتذہ اور اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تفصیل کے مطابق علاقے میں سیوریج کے مسائل شدت اختیار کرگئے ہیں اور نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث گندا پانی سڑک اور گلیوں میں جمع رہتا ہے ۔ سرکاری سکول کے باہر جمع سیوریج کے پانی سے سکول آنے جانے والے طلبہ اور اساتذہ کے علاوہ راہگیروں کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق گندے پانی اور تعفن کے باعث ماحول بھی متاثر ہورہا ہے جبکہ مچھروں اور جراثیم کی افزائش کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کے ناقص نظام اور واسا کی مبینہ غفلت کے باعث انہیں طویل عرصے سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ گندا پانی سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا رہنے سے آمدورفت بھی متاثر ہوتی ہے ۔ علاقہ مکینوں نے واسا کے اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بلاک نمبر 2 میں سیوریج کے مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور نکاسی آب کا مستقل حل یقینی بنایا جائے ۔ شہریوں نے سرکاری سکول کے باہر جمع گندا پانی فوری ختم کرنے اور علاقے میں صفائی کے مؤثر انتظامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...