چیمبر فرینڈز گروپ کی کامیابی عمائدین کی خواجہ محمد شفیق سے ملاقات

چیمبر فرینڈز گروپ کی کامیابی عمائدین کی خواجہ محمد شفیق سے ملاقات

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف کامرس فرینڈز گروپ کے عمائدین نے بزرگ تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق کے دفتر پہنچ کر چیمبر الیکشن میں ان کے صاحبزادے خواجہ احمد نبیل سمیت پورے فرینڈز گروپ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کیک کاٹا۔

اس موقع پر نامزد صدر ڈاکٹر شفیق پتافی نے کہا کہ خواجہ محمد شفیق ہمیشہ فرینڈز گروپ کیلئے مشعل راہ رہے ہیں۔، ملک بھر کے تاجر انہیں عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔نامزد سینئر نائب صدر اظہر ممتاز ٹیپو اور نائب صدر شیخ عبدالوہاب نے کہا کہ ان شاء اللہ ملتان شہر، چیمبر اور تاجروں کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...