بی زیڈ یو ، انتظامی افسروں کیلئے خصوصی کورس کا اہتمام

بی زیڈ یو ، انتظامی افسروں  کیلئے خصوصی کورس کا اہتمام

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات پر پروفیشنل ڈویلپمنٹ سنٹر اور اوورک کے زیرِ اہتمام افسروں و انتظامی ملازمین کے لئے دو روزہ لازمی استعدادِ کار تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔

پروگرام کا مقصد یونیورسٹی قوانین، حکومتی قواعد و ضوابط، پالیسیوں اور مالیاتی امور سے متعلق افسروں و ملازمین کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھاتربیتی پروگرام کے پہلے روز رجسٹرار زکریا یونیورسٹی نے یونیورسٹی ایکٹ، قوانین اور انتظامی ذمہ داریوں پر آگاہی دی۔، جبکہ دوسرے روز ڈائریکٹر لوکل آڈٹ فنڈ شاہسوار چودھری اور ڈپٹی ڈائریکٹر واسا ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مشرف حسین نے مالیاتی انتظام، آڈٹ اور پروکیورمنٹ کے طریقہ کار پر شرکا کو تربیت فراہم کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...