لیبیامیں اغوا کا روں کا تشدد ، سمبڑیال کا نوجوان جاں بحق

لیبیامیں اغوا کا روں کا تشدد ، سمبڑیال کا نوجوان جاں بحق

16 لاکھ روپے تاوان دینے کے با وجود ارسلان بازیاب نہ ہوسکا ،میت پہنچ گئی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)لیبیامیں اغواکاروں کے ہاتھوں مبینہ طورپر تشدد سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ تھانہ بیگووالہ کے نواحی گاؤں سائیاں والا کا رہائشی ارسلان 10ماہ قبل پاکستان سے براستہ لیبیا اٹلی جانے کیلئے روانہ ہوا اورلیبیا پہنچے پر نوجوان اغواکاروں کے ہتھے چڑھ گیا ،اہل خانہ کے مطابق رندھیر موڑ کے ایجنٹ جو اٹلی میں مقیم ہیں۔ انہوں نے 50لاکھ روپے کے عوض ارسلان کو اٹلی پہنچنانے کا وعدہ کیا تھا جنہوں نے بعدازاں ارسلان کو لیبیا میں اغوا کاروں کے چنگل میں دے دیا۔اہل خانہ کے مطابق نوجوان کو تشدد کرتے ہوئے ویڈیو موصول ہونے کے بعد ہم نے اغوا کاروں کو 16لاکھ روپے تاوان بھی ادا کیا لیکن ارسلان بازیاب نہ ہوسکا، نوجوان کی لاش آبائی گاؤں سائیانوالہ پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...