کامونکے :سابق خاوند کا خاتون پر تشدد ، اغوا کی کو شش

کامونکے :سابق خاوند کا خاتون پر تشدد ، اغوا کی کو شش

شبیر نے اقرا سے 10 ہزار روپے بھی چھین لئے ،باپ بیٹوں کا 2 خواتین پر تشدد

کامونکے (تحصیل رپورٹر )لڑائی جھگڑے کے واقعا ت میں ماں بیٹی سمیت تین خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں منہیس کی اقرا فیکٹری سے چھٹی کے بعد گھر جارہی تھی کہ سابق خاوند شبیرنے جی ٹی روڈ مین بازا ر کے قریب روک کر زبردستی ساتھ لیجانے کی کوشش کی جبکہ خاتون کے انکار پر شبیر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور 10ہزارروپے چھین کر لے گیا۔ ادھار دیئے 19لاکھ روپے کی رقم واپس مانگنے پر صدیق کالونی کے جاوید نے اپنے بیٹے سمیر اور حمزہ کی مدد سے موضع تمبولی سے آئی بہن کشور اور بھانجی شمع کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...