پی پی 62میں بجلی سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی ہدایت

پی پی 62میں بجلی سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز چوہان کی ایکسین تھری گیپکو زاہد حسین سومرو سے اہم میٹنگ، حلقہ پی پی 62 کو درپیش بجلی کے مسائل، خصوصاً فور کور کیبل کی تنصیب اور نئے ٹرانسفارمرز کی فراہمی پر بات چیت کی گئی ۔

ممبر صوبائی اسمبلی نواز چوہان نے کہا کہ پی پی 62میں گیپکو سے متعلقہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں،کوتاہی اور لاپروا ئی برداشت نہیں کی جا سکتی،وولٹیج کی کمی بیشی سے قیمتی الیکٹرانکس اشیا کی خرابی اور گلی محلوں میں لٹکتے تاروں سے عوام کو نجات دلانے کیلئے فور کور کیبل کی تنصیب اور نئے ٹرانسفارمرز کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...