چیمبر آف سمال ٹریڈرزکا گرین لائن ایکسپریس کا گوجرانوالہ میں سٹاپ کا مطالبہ

 چیمبر آف سمال ٹریڈرزکا  گرین لائن ایکسپریس کا گوجرانوالہ میں سٹاپ کا مطالبہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )گوجرانوالہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدرعاطف ربانی سینئر نائب صدر غلام دستگیر بٹ اور نائب صدرعثمان یوسف نے وزارتِ ریلوے سے گرین لائن ایکسپریس کا گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن پر باقاعدہ سٹاپ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

چیمبر عہدیداروں نے کہا کہ گوجرانوالہ اہم صنعتی و تجارتی مرکز ہے ، روزانہ بڑی تعداد میں تاجر، صنعتکار اور شہری ملک کے مختلف شہروں کا سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں گرین لائن کا سٹاپ قائم ہونے سے کاروباری برادری اور عام شہریوں کو براہِ راست اور آسان سفری سہولت میسر آئیگی۔ جبکہ ملک کے دیگر بڑے کاروباری مراکز کے ساتھ رابطہ بھی مزید بہتر ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...