تتلے عالی:زرعی استعمال کی اشیا کی چوری پر قابو نہ پایا جا سکا
سی سی ڈی کاخوف منشیات فروش ،ڈاکوغائب ، چوری کی وار داتیں بڑھ گئیں
تتلے عالی(نامہ نگار )سی سی ڈی کاخوف منشیات فروش ،ڈاکوغائب،زرعی استعمال کی اشیا کی چوری پر قابو نہ پایا جا سکا ۔ تتلے عالی اور نواحی علاقوں گھمن والا،مرالی والا،بھاکڑانوالی،اودھے ،کوٹ بلال،تنگ گلاں،ہردواوھے ،بوپڑا کلاں،لنج شریف،ماڑی بھنڈراں،شمسہ ڈھڈہ،قلعہ مصطفی آباد،مجوچک سمیت دیگر دیہاتی علاقوں میں منشیات فروشی کا دھندہ ہو رہاتھا ڈکیتی ،رہزنی کی وارداتیں بھی بڑھ گئی تھیں لیکن سی سی ڈی کی کارروائیوں کے بعد علاقہ کے اکثر منشیات فروش جیل میں ہیں باقی تمام زیر زمین یا علاقہ چھوڑ گئے ہیں۔البتہ تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقوں میں زیر تعمیر عمارتوں،حویلیوں،ڈیروں اور کھیتوں سے زرعی موٹریں،سولر پینل،سولر پلیٹیں،بیٹریاں،پیٹر انجن،بجلی کے ٹرانسفامروں کا تانبا ،تاریں ودیگر سامان کی چوری پر قابو نہیں پایا جا سکا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments