اراضی ریکارڈ سنٹر کامونکے ، شفاف خدمات کی فراہمی کی ہدایت
کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا دورہ ،فرد کے اجرا، انتقالات، ریکارڈ کی درستگی با رے معلومات لیں
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہمراہ اراضی ریکارڈ سنٹر کامونکی کا دورہ کیا اور شہریوں کو اراضی سے متعلقہ خدمات کی فراہمی، ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر محمد علی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، فرد کے اجرا، انتقالات، ریکارڈ کی درستگی اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ افسر وں نے سنٹر میں موجود سائلین سے بھی ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی خدمات اور درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔کمشنر محمد علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں آنے والے شہریوں کو بروقت اور شفاف خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی شہری کو بلاوجہ انتظار یا غیر ضروری دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا بنیادی مقصد عوام کو سہولت، شفافیت اور تیز رفتار سروسز فراہم کرنا ہے ۔کمشنر محمد علی،ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اسلام کالج کامونکے میں ورلڈ فارماسسٹ ڈے کے موقع پر فارما نمائش کا افتتاح کیا۔انہوں نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا ۔اور طلبہ و طالبات سے ان کے تیار کردہ ماڈلز، ادویات کے استعمال، فارماسیوٹیکل مصنوعات اور صحت سے متعلق آگاہی پر گفتگو کی۔ طلبہ و طالبات نے مختلف سٹالز پر ادویات کی افادیت، محفوظ استعمال، فارمیسی کے شعبے میں جدید رجحانات اور صحت عامہ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments