ڈی سی کالونی کے 46 ملازمین کی برطرفی کے احکامات معطل
لیبر کورٹ کا فوری بحال کر نے ،واجب الادا تنخواہیں بھی جاری کر نیکا حکم
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈی سی کالونی گوجرانوالہ کے 46 ملازمین کو مختلف الزامات کی بنیاد پر ملازمت سے برطرف کئے جانے کے بعد متاثرہ ملازمین نے برطرفی کے احکامات کو لیبر کورٹ گوجرانوالہ میں چیلنج کر دیا۔ملازمین کی جانب سے مقدمے کی پیروی معروف لیبر لا ایکسپرٹ رانا جاوید صدیق نے کی۔ دورانِ سماعت انہوں نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ ملازمین کو باقاعدہ انکوائری کئے بغیر ملازمت سے برطرف کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ محض الزامات کی بنیاد پر کسی ملازم کے خلاف تادیبی کارروائی نہیں کی جا سکتی جب تک اسے الزامات سے آگاہ کرکے صفائی کا مناسب موقع اور قانونی طریقہ کار فراہم نہ کیا جائے ۔ سماعت کے بعد لیبر کورٹ گوجرانوالہ کی جج محترمہ شاہدہ سعید نے فریقین کے مؤقف اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی کالونی کے صدر کی جانب سے جاری کردہ برطرفی کے احکامات معطل کر د ئیے اور 46 ملازمین کو ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ڈی سی کالونی کی انتظامیہ کو بحال کیے گئے ملازمین کی واجب الادا تنخواہیں بھی جاری کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments