علی پورچٹھہ:صفائی کی صورتحال ابتر،گلی محلوں میں کچرے کے دھیر،شہریوں کا احتجاج
ستھرا پنجاب پروگرام کے اہلکاروں کی کارروائی فیلڈ کے بجائے تصویری سرگرمیوں تک محدود،گندگی کے با عث مکھی ، مچھر کی افزائش ،شہریوں کا کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے ایکشن کا مطالبہ
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ اور گردونواح میں صفائی کا نظام بدحال، گلی محلوں اور دیہات میں کچرے کے ڈھیر ، شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ علی پورچٹھہ اور گردونواح کے دیہات میں صفائی کی صورتحال بدستور ابتر، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر مکھی مچھر اور تعفن کا باعث بننے لگے جبکہ شہریوں نے متعلقہ انتظامی افسر وں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا د ئیے ۔ شہریوں کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی فیلڈ میں دکھائی دینے کے بجائے زیادہ تر تصویری سرگرمیوں تک محدود نظر آ رہی ہے ۔ شہریوں نے ٹی ایم او عادل سکندر کی فیلڈ مانیٹرنگ پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسر کی مؤثر اور مسلسل نگرانی کے بغیر صفائی کا نظام کیسے بہتر ہو سکتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری تنخواہوں، مراعات اور دیگر سہولیات کا اصل جواز فیلڈ میں عملی کارکردگی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے محض رپورٹ یا تصویر نہیں۔ شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا کہ دیہی علاقوں کا فیلڈ معائنہ کرکے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور غفلت ثابت ہونے پرذمہ دار اہلکاروں سے جواب طلبی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments