لالہ موسیٰ :شہری جان پر کھیل کر سڑک عبور کرنے پر مجبور
سکولوں اور کالجوں میں چھٹی کے اوقات ٹریفک دبائو کے با عث مشکلات کا سامنا
لالہ موسیٰ (نامہ نگار)لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر خطرناک کراسنگ ،انڈر پاس کی خرابی، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو جان جوکھوں میں ڈال کر سڑک عبور کرنے پر مجبور ہوگئے ۔لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر سکولوں اور کالجوں میں چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کے دبائو کے دوران شہریوں، بالخصوص خواتین، بچیوں اور بزرگوں کو سڑک عبور کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔جی ٹی روڈ کنارے خواتین اور دیگر شہری طویل قطار میں سڑک عبور کرنے کیلئے ٹریفک میں وقفے کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب کاروں، وینز، رکشوں، ٹرکوں اور کنٹینر ٹرکوں سمیت بھاری ٹریفک مسلسل رواں دواں ہے ۔شہریوں کی سہولت اور محفوظ آمدورفت کیلئے انڈر پاس تعمیر کیا گیا ، تاہم انڈر پاس کی لائٹس بار بار چوری ہونے کے باعث اس کا استعمال مشکل اور غیر محفوظ ہو گیا۔ نتیجتاً شہری، خصوصاً سکول اور کالج کی چھٹی کے وقت خواتین اور بچے ، انڈر پاس کے بجائے جی ٹی روڈ کو براہِ راست عبور کرنے پر مجبور ہیں ۔شہریوں نے انڈر پاس کی خراب لائٹس کو فوری طور پر درست کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں لائٹس کی چوری روکنے کیلئے مؤثر حفاظتی اقدامات کئے جائیں تاکہ شہری خصوصاً مائیں، بہنیں، بچیاں اور بزرگ محفوظ طریقے سے جی ٹی روڈ عبور کر سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments