گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، سہیل آفریدی

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایسی کرسی پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجھے اپنے نظریے سے ہٹا دے، خیبرپختونخوا کے عوام کی مرضی اور عوامی مینڈیٹ کے برعکس کوئی اقدام قابل قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کیلئے اپنے ترقیاتی بجٹ میں 35 ارب روپے کٹوتی کرکے پولیس کو دیے، کچھ لوگ عقل کل بنے ہوئے ہیں اور خیبرپختونخوا کے سٹیک ہولڈرز کی بات سننے کو تیار نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...