امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فوج نے پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول نہیں کرتا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایران کے پاس مؤثر بحریہ موجود نہیں اور امریکی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایرانی بحری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
سینٹ کام نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول نہ ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ہزاروں تجارتی جہاز اس آبی گزرگاہ سے گزر چکے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی اور اتحادی افواج نے آبنائے ہرمز سے 2 ہزار سے زائد تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت میں معاونت کی، جبکہ ایک ارب بیرل سے زائد خام تیل بھی آبنائے ہرمز کے راستے منتقل کیا جاچکا ہے۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مرکزی گزرگاہوں کو بارودی سرنگوں سے صاف کیا جاچکا ہے اور امریکی و اتحادی افواج تجارتی جہازوں کی آمدورفت کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments