عزم استحکام ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) عزم استحکام ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھتے ہوئے انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور افغانی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔

سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پُرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...