سرفراز بگٹی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ گلبرگ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر میر سرفراز احمد بگٹی نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، صوبے میں امن و امان، ترقیاتی امور اور عوامی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہنماؤں نے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...