ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو متوقع

کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو متوقع ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی یکم اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں تقریب کے دوران ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کرے گی، تقریب ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک سال قبل کاؤنٹ ڈاؤن پر ہوگی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شیڈول کے ساتھ میچ کے ٹکٹس کی تفصیلات کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

ون ڈے ورلڈ کپ آئندہ سال جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں شیڈول ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...