امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے اس دعوے کو دہرایا کہ امریکا ایران کے خلاف بہت جلد جنگ جیت جائے گا اور گیس کی قیمتیں تیزی سے کم ہو جائیں گی۔

صدر ٹرمپ نے برطانیہ میں مشتبہ افراد کی گرفتاریوں و رہائی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں رہا نہ کرتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو بھی نیویارک میں ثالثوں سے ملاقات کرنا تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...