دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی
فیکٹریوں کیخلاف بھی کارروائی نہیں ہورہی ، ڈسکہ او رنواح میں سموگ کا خدشہ
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور گردنواح میں موسم کی تبدیلی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے سموگ کاخدشہ پید اہوگیا علاقہ بھر کی سڑکوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اور رکشے عام رواں دواں ہیں موسمیاتی تبدیلی کے باعث اکتوبر میں سموگ کے خدشہ کے باعث پہلے سے ہی اقدامات کرلیے جاتے ہیں لیکن رواں سال ابھی تک سموگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات نظر نہیں آرہے ماحولیاتی آلودگی میں دن بدن اضافہ ہورہاہے جبکہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کیخلاف بھی کارروائی نہیں ہورہی ۔محکمہ ماحولیات کی جانب سے فیکٹریوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے آسمان پر کالے بادلوں کے دھوئیں چھائے رہتے ہیں شہریوں کاکہنا ہے کہ انتظامیہ کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments