پنڈی بھٹیاں میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری خوف زدہ
مختلف علاقوں میں راہ گیروں کو کاٹنے کے واقعات، شہریوں کا کارروائی کا مطالبہ
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد نے شہریوں کیلئے مشکلات اور خوف میں اضافہ کر دیا ۔ شہر کے مختلف علاقوں مین بازار محلہ حسن پورہ، نواب پورہ، سلطان شاہ، امام رضا ٹاؤن، علی ٹاؤن، جہانگیر پورہ سمیت مختلف محلوں اور آبادیوں اور شہر کی سڑکوں پر آوارہ کتوں کے غول نظر آتے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں راہ گیروں کو کتوں کے کاٹنے اور حملہ کرنے کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں گلیوں، بازاروں اور سڑکوں پر آوارہ کتوں کی موجودگی کے باعث پیدل چلنے والے افراد، موٹر سائیکل سواروں، بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
متعدد مقامات پر کتے راہ گیروں کے پیچھے دوڑتے ہیں جس سے شہری خوف زدہ ہیں اور رات کے اوقات میں شہری با ہر نکلنے سے گھبراتے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ شہریوں کی بار بار توجہ دلانے کے باوجود میونسپل کمیٹی کی جانب سے کتوں کو تلف کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جار ہیں جس سے شہری پریشان ہیں ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اور میونسپل کمیٹی کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی روک تھام کیلئے فوری مہم شروع کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments