کوڑا کرکٹ جلانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت

کوڑا کرکٹ جلانے کے واقعات کی  روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی/ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر نے یونین کونسل 4 ماڈل ٹاؤن اور یونین کونسل 55 اندرون شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے کالج روڈ، گرجاکھی دروازہ، لکڑ والا پل، میلاد مصطفی چوک اور کچے برتن والا بازار سمیت مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی، فیلڈ آپریشنز، عملے کی حاضری و کارکردگی اور بیٹ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ جلانے کے واقعات کی مؤثر روک تھام، فیلڈ میں مسلسل نگرانی اور خلاف ورزی کی صورت میں ضابطے کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...