بھون خورد میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا

بھون خورد میں جدید واٹر فلٹریشن  پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا

حافظ آباد(نامہ گار،نمائندہ دُنیا)شہر کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت چودھری احمد صابر بھون کی کاوشوں سے بھون خورد میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

 افتتاحی تقریب میں چودھری احمد صابر بھون نے کہا کہ جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے علاقہ مکینوں کو صاف اور صحت بخش پینے کے پانی کی فراہمی ممکن ہوگی اور انہیں درپیش پینے کے صاف پانی کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے کیلئے 450 فٹ گہرا بور کیا گیا ہے ،اہل علاقہ کو صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...