تتلے عالی : نرخ نظر اندار ،اشیا خورو نوش مہنگی فروخت
دودھ دہی،نان،روٹی،گوشت،سبزی،دالیں، گھی مقررہ قیمت پر دستیاب نہیں
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں دکانداروں نے ضلعی ا نتظامیہ کی نئی قیمتوں کو مسترد کردیا۔ ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں تاجروں اور سول سوسائٹی کی مشاورت سے اشیا خورونوش کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا جس میں دودھ، دہی، روٹی، نان،گوشت،گھی،سبزی،دالیں ودیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں مقرر کی گئی تھیں،مذکورہ قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں، اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار،مختلف محکموں کے افسر وں کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیار سونپے گئے تھے جبکہ پیرا فورس کو بھی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں دکانداروں نے ضلعی ا نتظامیہ کی قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے دودھ دہی، نان، روٹی، گوشت، سبزی،دالیں گھی،فروٹ مہنگے داموںفروخت کرنا شروع کر دیں ، کوئی چیز بھی سرکاری قیمتوں پر دستیاب نہیں ۔پیپلز پارٹی کے رہنماامتیاز احمد چودھری،ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments