ڈپٹی کمشنر کا میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ، مفت ادویات کی فراہمی کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن  کا دورہ، مفت ادویات کی فراہمی کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات۔۔۔

 ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری اور مریضوں کو دی جانے والی خدمات کے معیار کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...