عوام کو بروقت ریلیف بہتر طرز حکومت کی بنیاد : کمشنر
شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے :محمد علی
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن ‘‘آسان رسائی، مسائل کم’’ کے تحت شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسر وں کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نے افسر وں کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور شکایات کے بروقت ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
سرکاری افسر شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے مؤثر، شفاف اور ذمہ دارانہ انداز میں فرائض سرانجام دیں۔ کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ ان پر ہونے والی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی بھی کی جائے تاکہ شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر عوامی رابطہ، فوری شنوائی اور بروقت ریلیف ہی بہتر طرز حکمرانی کی بنیاد ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر میں غیر ضروری تاخیر اور مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے جبکہ ہر درخواست پر مقررہ مدت میں کارروائی اور درخواست گزار کو پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments