سہولیات دہلیز پر ، سیالکوٹ میں موبائل پولیس سٹیشن کا آغاز

سہولیات دہلیز پر ، سیالکوٹ میں موبائل پولیس سٹیشن کا آغاز

ایف آئی آر ، لرنر پرمٹ، لائسنس کی تجدید ،ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولیات ہونگی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ میں موبائل پولیس سٹیشن کا آغاز ہو گیا ، پولیس و ڈرائیونگ لائسنسنگ کی سہولیات شہریوں کی دہلیز پر فراہم ہوں گی وزیراعلیٰ پنجاب کے ویڑن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کے تحت ضلع میں موبائل پولیس سٹیشن کا آغاز کر دیا گیا ۔ اس اقدام سے بالخصوص دور دراز اور دیہی علاقوں کے شہری مقامی سطح پر پولیس سٹیشن، خدمت مرکز اور ڈرائیونگ لائسنسنگ کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے ۔موبائل پولیس سٹیشن میں درخواستوں کی وصولی، مقررہ طریق کار کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج اور ای ٹیگ کے اجرا کے ساتھ لرنر پرمٹ، لائسنس کی تجدید، ای سائن اور ڈرائیونگ روڈ ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ خواتین اور بچوں کی شکایات پر ترجیحی توجہ دی جائے گی جبکہ متعلقہ پولیس افسر اور خواتین اہلکار بھی موجود ہوں گے ۔موبائل پولیس سٹیشن کا ہفتہ وار شیڈول، مقام اور گوگل میپ لوکیشن سیالکوٹ پولیس اور ٹریفک پولیس کے آفیشل پلیٹ فارمز پر جاری کیے جائیں گے ۔ مقامی اعلانات اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے بھی شہریوں کو پیشگی آگاہ کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...