کے پی میں ایمر جنسی ،گورنر راج کارآمد نہیں ہوگا:عمر ڈار

 کے پی میں ایمر جنسی ،گورنر راج کارآمد نہیں ہوگا:عمر ڈار

4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے قبل حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں:رہنما پی ٹی آ ئی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی، گورنر راج یا کرفیو بھی کارآمد ثابت نہیں ہوگا، سیاسی مسائل کا حل مذاکرات میں ہے خیبرپختونخوا میں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی یا گورنر راج تو دور کی بات، اگر کرفیو بھی نافذ کردیا جائے تو وہ بھی کارآمد ثابت نہیں ہوگا۔ صوبے کے حالات کو بہتر بنانے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے محض انتظامی اقدامات کافی نہیں بلکہ سیاسی معاملات کو افہام و تفہیم، سنجیدہ مذاکرات اور باہمی مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ سٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر سے گفتگو کرتے ہوئے عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے قبل حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں، سیاسی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریوں اور راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے اقدامات قابل مذمت اور تشویشناک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام متعلقہ فریق ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے دور کرنے کی کوشش کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...