فیروزوالہ روڈ، جھنگی نالہ میں صفائی و ڈیسلٹنگ کیلئے گرینڈ آپریشن شروع
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی / ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر فیروزوالہ روڈ، جھنگی نالہ، مختلف گلی محلوں اور ملحقہ علاقوں میں صفائی و ڈیسلٹنگ کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کردیا ۔
سی ای او جی ڈبلیو ایم سی / ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر نے فیروزوالہ روڈ، جھنگی اور جھنگی نالہ سمیت ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی و ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لیا۔انہوں نے جھنگی نالہ کی صفائی اور ڈیسلٹنگ کیلئے مشینری بروئے کار لاتے ہوئے کام فوری اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments