وزیر بلدیات کا ڈسکہ میں منصوبوں پر کام تیز کر نے کا حکم

 وزیر بلدیات کا ڈسکہ میں منصوبوں پر کام تیز کر نے کا حکم

صفائی کے نظام میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی:ذیشان رفیق ، اجلاس سے خطاب

ڈسکہ(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ڈسکہ میں ستھرا پنجاب پروگرام اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز میاں سرمد حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز آصف اقبال، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر اور متعلقہ افسر وں نے صوبائی وزیر کو صفائی ستھرائی کے انتظامات، جاری اقدامات اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ میاں ذیشان رفیق نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے ، شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے تسلسل کو یقینی بنانے اور صفائی آپریشن کی مؤثر نگرانی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے نظام میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے افسر وں کو منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے ، معیار کو یقینی بنانے اور مقررہ اہداف کے مطابق منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...