شاپنگ مالز پر صارفین کی سہولت کیلئے وائی فائی ضروری قرار

شاپنگ مالز پر صارفین کی سہولت کیلئے وائی فائی ضروری قرار

صارف کی شکایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کا اقدام

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کے صارف دوست وژن کو گوجرانوالہ میں عملی جامہ پہنا دیا گیا، کنزیومر پروٹیکٹ ایپ سے آن لائن شکایات کے ثمرات آنا شروع، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے صارفین کی سہولت اور تحفظ کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور Wi-Fiکی فراہمی ضروری قرار دیدی، صارف امین ساجد نے کنزیومر پروٹیکٹ ایپ سے آن لائن شکایت درج کر ائی کہ Chase-Up گوجرانوالہ میں دورانِ خریداری صارفین کو وائی فائی کی سہولت میسر نہیں جس کے باعث وہ آن لائن صارفین کے تحفظ کی سہولیات سے بروقت استفادہ کرنے ، گھر رابطہ کرنے اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں کنزیومر پروٹیکٹ ایپ سے آن لائن شکایت درج کر انے میں مشکلات محسوس کرتے ہیں۔ شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ چودھری فاروق نے Chase-Up مال گوجرانوالہ کے منیجر عاطف بخش کو وضاحت اور معاملے کے جائزے کیلئے طلب کر لیا ۔چودھری محمد فاروق نے مسئلے کے حل کیلئے Chase-Up انتظامیہ سے تمام فلورز پر صارفین کیلئے مفت wifi کی فراہمی کا مجوزہ پلان طلب کر لیا اور انکا کہنا ہے کہ اگرchase-Up نے صارفین کو مفت وائی فائی کی سہولت مہیا کی تو حکومت پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...