گنجائش ختم! خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں ہے: محسن نقوی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگنے کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں ہے، اب کوئی گنجائش باقی نہیں بچی۔

وفاقی داالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں کہ میں نے اس معاملے سے بچنے کے لیے کس حد تک کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا ہے، اور حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح بلا لیا گیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...