سیالکوٹ:غلط گروپ کا خون لگانے سے خاتون کی حالت تشویشناک ، لاہور ریفر

سیالکوٹ:غلط گروپ کا خون لگانے سے  خاتون کی حالت تشویشناک ، لاہور ریفر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی لوہارا ں میں زچگی کیلئے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر غلط گروپ کا خون لگا دیا گیا،

حالت بگڑنے پر لاہور منتقل کر دیا گیا ۔کوٹلی چندو کی رہائشی فاطمہ حسن ڈلیوری کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی لوہاراں پہنچیں ۔ اہلِ خانہ کے مطابق مریضہ کا بلڈ گروپ O پازیٹو تھا تاہم الزام ہے کہ اس کی جگہ Bپازیٹو خون لگا دیا گیا جس کے باعث مریضہ کی حالت تشویش ناک ہو گئی۔اہلِ خانہ نے محکمہ صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...