گورنر راج جمہوریت کاگلاگھونٹنے کی کوشش:ڈاکٹر طارق

 گورنر راج جمہوریت کاگلاگھونٹنے کی کوشش:ڈاکٹر طارق

ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے اپنے چہرے پرکالک ملی، ایمر جنسی مسائل کا حل نہیں

گجرات(سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ گورنر راج جمہوریت کاگلاگھونٹنے کی کوشش ،گورنر راج مسائل کاحل نہیں سیاسی بحران کومزید گہرا کرنے کاراستہ ہے ، جمہوریت کوپابند سلاسل کرکے امن قائم نہیں کیاجاسکتا، آئین کی آڑ میں جمہوریت پروارآخر کب تک جاری رہے گا،ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ گورنرراج لگاکر ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے اپنے ہی چہرے پرکالک ملی ہے ،ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ کے پی کے میں گورنرراج اور ایمرجنسی کسی صورت بھی مسائل کاحل نہیں بلکہ اس طرح حکومت کرنے کی کوشش اس بات کاواضح اشارہ ہے کہ اقتدار میں موجود قوتوں کی حکومت کاچراغ بجھنے والا ہے انہوں نے کہاکہ سیاسی مسائل کا حل ایسے اقدامات کے بجائے جمہوری اصولوں اور سیاسی عمل میں تلاش کیا جانا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...