الیکشن میں کامیاب ہوکر عوامی مسائل حل کرینگے :راشد ورک
عوامی فلاح کے منصوبوں کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی:عمر فاروق ڈار
لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی)این اے 77 کے ضمنی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں ڈیرہ جنید اشرف چہل پر مسلم لیگ ن کے امیدوار راشد بشیر ورک کی حمایت میں جلسہ منعقد ہوا ۔ راشد بشیر ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد عوامی مسائل کے حل کئے جائیں گے ۔ایم پی اے عمر فاروق ڈار نے کہا کہ حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔اقلیتی ایم پی اے عمانویل اطہر جولیس نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کیلئے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا چاہیے ۔رہنما پی پی 70 میر ابرار احمد نے خطاب میں کہا کہ ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ہے ۔رانا بلاول خاں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو جمہوری اور آئینی دائرے میں رہتے ہوئے حل کیا جانا چاہیے ، سیاسی قیادت کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments