نوشہرہ ورکاں :خیبر پختونخوا میں گورنر راج ،ن لیگ کا جشن

نوشہرہ ورکاں :خیبر پختونخوا میں گورنر راج ،ن لیگ کا جشن

لیگی رہنمائوں کے دفاتر میں مٹھائی تقسیم ،ایم ایس ایف کے دفتر سے ریلی نکالی گئی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے یومِ نجات منایا۔ اس موقع پر لیگی رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا، سٹی صدر اقبال صدیق سدھو، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماؤں اسد ڈار اور فرحان چاند سرا ، چودھری عبدالوارث تفتہ اور صدر سوشل میڈیا پی پی 68 ڈاکٹر یعقوب گجر کے دفاتر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے دفتر سے ریلی بھی نکالی گئی جس میں معززینِ علاقہ حاجی جاوید اقبال، شاکر چودھری، محمد رمضان بٹ سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے سٹی صدر اقبال صدیق سدھو نے کہا کہ ریاست کا تحفظ اور عوام کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے جب حکمران ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ میں ناکام ہو جائیں تو حالات میں بہتری کے لیے ضروری اقدامات ناگزیر ہو جاتے ہیں پی ٹی آئی نے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے قومی مفادات کو داؤ پر لگایا جس کے باعث صوبے میں امن و امان کی صورت حال متاثر ہوئی جس کے بعد مقتدر حلقوں کو خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کا قیام اور قومی مفادات کا تحفظ ہر سیاسی جماعت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...