چیئرمین پیٹا کا 45فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس فراہم کرنیکا مطالبہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیٹا پنجا ب احسان علی گورایہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے سرکاری ملازمین کو شدید معاشی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے
جس کے باعث ان کیلئے گھریلو اخراجات اور روزمرہ ضروریات پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر 45 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس فراہم کیا جائے تاکہ انہیں درپیش معاشی دباؤ میں کمی لائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments