محلہ گڑھی شاہو راہوالی میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام
راہوالی (نامہ نگار)الفلاح فاؤنڈیشن پاکستا ن کے زیراہتمام تنظیم نقشبندیہ، اویسیہ اور تنظیم الاخوان گوجرانوالہ ڈویژن کی طرف سے بلو بٹ ہاؤس محلہ گڑھی شاہو راہوالی میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا
جس کا افتتاح حاجی خالد پرویز بلو بٹ نے کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا مفت چیک اپ کیا اور ادویات فراہم کیں ۔ حاجی خالد پرویز بلو بٹ کی طرف سے مریضوں کیلئے دوپہر کے کھانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments