رانا کالونی،کنگنی والا میں گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح

رانا کالونی،کنگنی والا میں گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح

عوام کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح،وعدے نہیں کام پر یقین رکھتے ہیں:خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے رانا کالونی،کنگنی والا میں سوئی گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کر دیا،تقریب میں سابق ٹکٹ ہولڈر رانا فیصل رؤف خان،ڈاکٹر رانا اکرم،سابق یوسی چیئرمین رانا امان اللہ خان،سابق یوسی وائس چیئرمین رانا جہانگیر خان،رانا عامر رؤف خان سمیت اہل علاقہ، مقامی عہدیدار اورکارکن موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے ،عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں،رانا کالونی کنگنی والا کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ،یہ منصوبہ رانا کالونی کی عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے ۔مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے ،ہم وعدے نہیں،کام پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمرانی دور حکومت میں گوجرانوالہ شہر کو گیس،بجلی اور سڑکوں کے جال سے ترقی یافتہ بنایا گیا تھا لیکن چند سال سے ترقیاتی کام رک گئے تھے ،اب دوبارہ ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے ۔کنگنی والا اور رانا کالونی کے ہر گھر تک گیس پہنچانا میری ذمہ داری تھی،سوئی ناردرن کے حکام کو ہدایت کر دی ہے کہ کنکشن کا عمل فوری مکمل کیا جائے ۔ خرم دستگیر خان نے اعلان کیا کہ کنگنی والا میں جلد دیگر منصوبوں پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...