نوشہرہ ورکاں:ستھرا پنجاب کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار

نوشہرہ ورکاں:ستھرا پنجاب کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار

ڈائریکٹر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کی تحصیل منیجر کو بہتری کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے ڈائریکٹر کا دورہ نوشہرہ ورکاں، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا، ستھرا پنجاب کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دیدی ، تحصیل منیجر کو وارننگ دیتے ہوئے بہتری کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی ۔ ڈائریکٹر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم ریجن سنٹرل پنجاب چودھری نوید الاسلام ورک نے تحصیل نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا وہ ستھرا پنجاب ایجنسی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کڑیال کلاں، کھارا، عابد آباد اور شہر کے مختلف مقامات چیک کئے جہاں مشینری اور افرادی قوت کی کمی کے باعث صفائی ستھرائی کی صورتحال غیر تسلی بخش پائی گئی صفائی کے ناقص انتظامات پر انہوں نے تحصیل منیجراور چیف آفیسر بلدیہ کو وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر صفائی ستھرائی کے معیار کو حکومتی احکامات کے مطابق بہتر بنایا جائے ، خصوصی طور پر نالوں کی تہہ تک صفائی یقینی بنانے ، کوڑا کرکٹ جمع کرنے کیلئے مناسب مقامات پر ڈرم اور کنٹینر رکھنے اور مویشیوں کے گوبر کو ٹھکانے لگانے کیلئے مؤثر انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی کے لئے صفائی کے انتظامات میں بہتری لانا اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...